انبیائے کرام علیہم السلام
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ’’نبی پاک‘‘ کیوں کہتے ہیں؟
سوال:۔
ایک دفعہ اِمام صاحب نے دورانِ تقریر فرمایا کہ: ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ’’نبی پاک‘‘ اس لئے کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیشاب بھی پاک تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا لعابِ دہن بھی پاک تھا، حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پاخانہ بھی پاک تھا۔‘‘ بے شک یہ سب کچھ مانتے ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے کہ اگر پاک تھا تو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طہارت کیوں فرماتے تھے؟
جواب:۔
طہارت کے لئے اور نظافت کے لئے۔

