بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

انبیائے کرام علیہم السلام

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا قد مبارک

سوال:۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قد مبارک کتنا ہوگا؟ اندازاً بتادیں۔

جواب:۔

یہ تو معلوم نہیں، اتنا معلوم ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں چلتے تھے تو سب سے اُونچے نظر آتے تھے۔(۱)

  1. (۱) حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا قد مبارک درمیانہ تھا، لیکن میانہ پن کے ساتھ کسی قدر طول کی طرف کو مائل۔ چنانچہ ہند بن ابی ہالہ وغیرہ کی روایت میں اس کی تصریح ہے، ان دونوں روایتوں پر اس حدیث سے اِشکال ہوتا ہے جس میں آیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی جماعت میں کھڑے ہوتے تو سب سے زیادہ بلند نظر آتے، لیکن یہ درازی قد کی وجہ سے نہ تھا بلکہ معجزے کے طور پر تھا تاکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جیسے کمالاتِ معنویہ میں کوئی بلند مرتبہ نہیں ہے، اسی طرح صورتِ ظاہری میں بھی کوئی بلند محسوس نہ ہو۔ (خصائل نبوی شرح شمائل ترمذی ص:۸، طبع میر محمد کتب خانہ کراچی)۔