انبیائے کرام علیہم السلام
کیا حضرت خضر علیہ السلام زندہ ہیں؟
سوال:۔
حضرت خضر علیہ السلام کیا زندہ ہیں؟
سوال:۔ آج کل لوگ نئے طریقے سے مصافحہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ کوئی شخص خضر ہو، کیونکہ ان کے ہاتھ میں انگوٹھے کی ہڈی نہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا خضر علیہ السلام زندہ ہیں؟ نیز اس نئے طریقے سے مصافحہ کرنا کیسا ہے؟
جواب:۔
حضرت خضر علیہ السلام زندہ ہیں یا نہیں؟ اس میں قدیم زمانے سے شدید اختلاف چلا آتا ہے، مگر چونکہ کوئی عقیدہ یا عمل اس بحث پر موقوف نہیں، اس لئے اس میں بحث کرنا غیرضروری ہے۔
جواب:۔
حضرت خضر علیہ السلام کے زندہ ہونے میں اختلاف ہے، محدثین اس کا انکار کرتے ہیں، اور صوفیہ شد و مد سے اس کے قائل ہیں۔(۱) مصافحہ کا نیا طریقہ مجھے معلوم نہیں۔
- (۱) قال البغوی: اختلف الناس فی أن الخضر علیہ السلام حیٌّ أم میّت ۔۔۔ ولَا یمکن حل ھٰذہ الْإشکال اِلّا بکلام المجدد للألف الثانی رضی اللہ عنہ، فانہ حین سئل عن حیٰوۃ الخضر علیہ السلام ووفاتہ، توجہ الی اللہ سبحانہ‘ مستعلمًا من جنابہ عن ھٰذا الأمر، فرأی الخضر علیہ السلام حاضرًا عندہ، فسألہٗ عن حالہٖ، فقال: أنا وإلیاس لسنا من الأحیاء، لٰـکن اللہ سبحانہ أعطی لأرواحنا قوّۃ فنتجسد بھا ونفعل بھا أفعال الأحیاء ۔۔۔ الخ۔ (تفسیر مظہری ج:۶ ص:۱۵۰، ۱۵۱، طبع لَاہور) وذھب جمھور العلماء إلٰی أنہ حیٌّ موجود بین أظھرنا وذٰلک متفق علیہ عند الصوفیۃ۔ قال النووی: وقال ابن صلاح: ھو حیٌّ الیوم عند جماھر العلماء والعامۃ معھم فی ذٰلک وإنما ذھب إلٰی إنکارہ بعض المحدثین ۔۔۔إلخ۔ (رُوح المعانی ج:۱۵ ص:۲۹۵ سورۃ الکہف:۶۵)۔

