بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

انبیائے کرام علیہم السلام

حضرت یحییٰ علیہ السلام شادی شدہ نہیں تھے

سوال:۔

میں نے ایف۔ اے اسلامیات کی کتاب میں پڑھا ہے کہ حضرت یحییٰ ؑشادی شدہ ہیں، جبکہ ’’جنگ‘‘ بچوں کے صفحہ میں لکھا ہے کہ حضرت یحییٰ ؑشادی شدہ نہیں ہیں۔ کیا یہ سچ ہے کہ حضرت یحییٰ ؑشادی شدہ نہیں ہیں؟

سوال:۔

اگر شادی شدہ نہیں ہیں تو ان کا ذکر قرآن مجید میں کیوں آیا؟

جواب:۔

جی ہاں! حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام دونوں پیغمبروں نے نکاح نہیں کیا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام تو جب قربِ قیامت میں نازل ہوں گے تو نکاح بھی کریں گے اور ان کے اولاد بھی ہوگی، جیسا کہ حدیث پاک میں آیا ہے۔(۱) اس لئے صرف حضرت یحییٰ علیہ السلام ہی ایسے ہیں جنھوں نے شادی نہیں کی، اس لئے قرآنِ کریم میں ان کو ’’حصور‘‘ فرمایا گیا ہے۔(۲) اس لئے اگر آپ کی اسلامیات میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کا شادی شدہ ہونا لکھا ہے تو غلط ہے۔

جواب:۔

قرآنِ کریم میں تو ان کے شادی نہ کرنے کا ذکر آیا ہے، شادی کرنے کا نہیں!(۳)

  1. (۱) عن عبداللہ بن عمرو قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ینزل عیسَی بن مریم الی الأرض فیتزوج ویولد لہ ۔۔۔الخ۔ (مشکوٰۃ ص:۴۸۰، باب نزول عیسٰی علیہ السلام)۔
  2. (۲) ﵟ فَنَادَتۡهُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ٠٠٠٠٠ أَنَّ ٱللَّهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحۡيَىٰ مُصَدِّقَۢا بِكَلِمَةٖ مِّنَ ٱللَّهِ وَسَيِّدٗا وَحَصُورٗا وَنَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ٣٩ ﵞ آل عمران ٣٩ الآیۃ۔ (آل عمران:۳۹)۔ وفی تفسیر روح المعانی:أَنَّ ٱللَّهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحۡيَىٰ مُصَدِّقَۢا بِكَلِمَةٖ مِّنَ ٱللَّهِ وَسَيِّدٗا وَحَصُورٗا وَنَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ﵟوَحَصُورٗاﵞ عطف علٰی ما قبلہ ومعناہ الذی لَا یأتی النساء مع القدرۃ علٰی ذٰلک ۔۔۔ والْإشارۃ الٰی عدم انتفاعہ علیہ السلام بما عندہ لعدم میلہ للنکاح لما أنہ فی شغل شاغل عن ذٰلک۔ (رُوح المعانی ج:۳ ص:۱۴۸، تفسیر ابن کثیر ج:۲ ص:۳۵)۔
  3. (۳) ایضاً حوالۂ بالا۔