بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

انبیائے کرام علیہم السلام

حضرت داؤد علیہ السلام کی قوم اور زَبور

سوال:۔

یہودی، عیسائی اور مسلمان قوم تو دُنیا میں موجود ہے، آیا حضرت داؤد علیہ السلام کی قوم بھی دُنیا میں کہیں موجود ہے؟ اگر ہے تو کہاں؟ اور زَبور جو حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل ہوئی، وہ کسی بھی حالت میں پائی جاتی ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کہاں ہے؟

جواب:۔

حضرت داؤد علیہ السلام کا شمار انبیائے بنی اسرائیل میں ہوتا ہے، اور وہ شریعتِ توراۃ کے متبع تھے، اس لئے ان کے وقت کے بنواِسرائیل ہی آپ کی قوم تھے۔(۱) موجودہ بائبل کے عہد نامۂ قدیم میں ایک کتاب ’’زَبور‘‘ ہے جسے یہودی، داؤد علیہ السلام پر نازل شدہ مانتے ہیں۔

  1. (۱) قال تعالٰی: ﵟ لُعِنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۢ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ عَلَىٰ لِسَانِ دَاوُۥدَ ﵞ المائدة ٧٨۔