بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

انبیائے کرام علیہم السلام

اَرواح میں سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اور اَجسام میں سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی

سوال:۔

اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے کس کو تخلیق کیا تھا، انسانوں میں سے؟ نیز سورۂ صٓ آیت نمبر:۷۱ تا ۸۸ دیکھیں۔

جواب:۔

تخلیق دو طرح کی ہے: ایک اَرواح کی، اور دُوسری اَجسام کی۔ اَرواح میں سب سے پہلے رُوحِ محمدی (علیٰ صاحبہ الصلوٰۃ والسلام) کی تخلیق ہوئی، جیسا کہ بعض روایات میں آتا ہے،(۱) اور اَجسام میں سب سے پہلے حضرت ابو البشر آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی۔(۲)

  1. (۱) تفصیل کے لئے دیکھیں: نشر الطیب ص:۵ از حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانویؒ۔
  2. (۲) أخبر تعالٰی بامتنانہ علٰی بنی آدم بتنویھہ بذکرھم فی الملأ الأعلیٰ قبل ایجادھم فقال تعالٰی: ﵟ وَإِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلَٰٓئِكَةِ إِنِّي جَاعِلٞ فِي ٱلۡأَرۡضِ خَلِيفَةٗۖ ٠٠٠٠ الخﵞ(تفسیر ابن کثیر ج:۱ ص:۱۹۹) نیز سورۂ صٓ آیت نمبر:۷۱ تا ۸۸ دیکھیں۔