بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

انبیائے کرام علیہم السلام

قرآن مجید میں مذکور انبیائے کرام علیہم السلام کے اسمائے گرامی

سوال:۔

ہمیں آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ قرآن مجید میں کتنے انبیائے کرام علیہم السلام کے اسمائے گرامی آئے ہیں؟ اور وہ کون کون سے نام ہیں؟ ہماری معلومات کے مطابق ۲۶ یا ۲۷ کے اسمائے گرامی قرآن مجید میں آئے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نے ایک مولانا صاحب سے معلومات حاصل کیں تو انہوں نے ہمیں ۳۰ پیغمبروں کے نام لکھ کر دے دئیے، جن میں کچھ نام ایسے ہیں جن کو ذہن قبول نہیں کر رہا ہے۔ بہرحال فہرست پیشِ خدمت ہے، اُمید ہے کہ آپ اس مسئلے کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں دے کر میری رہنمائی فرمائیں گے۔

اسمائے گرامی انبیائے کرام علیہم السلام: حضرت آدم علیہ السلام، حضرت شیث علیہ السلام، حضرت نوح علیہ السلام، حضرت ہود علیہ السلام، حضرت صالح علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت لوط علیہ السلام، حضرت اسماعیل علیہ السلام، حضرت اسحاق علیہ السلام، حضرت یعقوب علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام، حضرت ادریس علیہ السلام، حضرت الیاس علیہ السلام، حضرت یونس علیہ السلام، حضرت ایوب علیہ السلام، حضرت داؤد علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت ہارون علیہ السلام، حضرت یوشع علیہ السلام، حضرت الیسع علیہ السلام، حضرت ذُوالکفل علیہ السلام، حضرت خضر علیہ السلام، حضرت حزقیل علیہ السلام، حضرت عزیر علیہ السلام، حضرت دانیال علیہ السلام، حضرت زکریا علیہ السلام، حضرت یحییٰ علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔

جواب:۔

آپ نے تیس ناموں کی جو فہرست ذکر کی، اس میں سے پانچ نام قرآنِ کریم میں نہیں آئے، شیث، یوشع، خضر، حزقیل، دانیال، باقی ۲۵ نام قرآنِ کریم میں آئے ہیں۔