بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

محاسنِ اسلام

کیا غیرمذہب لوگوں کو اِسلام کا حق ہونا معلوم ہے؟

سوال:۔

یہ جتنے غیرمذاہب کے لوگ ہیں، کیا انہیں یہ پتا ہوتا ہے کہ اسلام دِینِ برحق ہے؟ یا انہیں اس کا پتا نہیں چلتا؟ یا یہ لوگ محض اپنی خواہشِ نفس اور غرور و تکبر کی وجہ سے ایمان نہیں لاتے؟

جواب:۔

حق تعالیٰ شانہ‘ نے جس طرح سیاہ و سفید کو پہچاننے کے لئے آنکھیں دی ہیں، اور جیسے میٹھا اور کڑوا پہچاننے کے لئے قوّتِ ذائقہ دی ہے، اسی طرح صحیح اور غلط مذہب کو پہچاننے کے لئے عقلِ سلیم عطا فرمائی ہے۔ اگر ایک عاقل بالغ، مذہب کو نہیں سمجھتا تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ اس میں شعور نہیں ہے، بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس شعور سے کام نہیں لینا چاہتا۔ بہرحال قیامت کے دن صحیح عقیدے پر نجات ہوگی، واللہ اعلم!(۱)

  1. (۱) ومنھا ان العقل آلۃ للمعرفۃ ۔۔۔ فقد ذکر الحاکم الشھید فی المنتقٰی أنّ أَبا حنیفۃ قال: لَا عذر لأحد فی الجھل بخالقہ ۔۔۔ الخ۔ (شرح فقہ الأکبر ص:۱۶۸ طبع دہلی)۔